ملک میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

Admin

ملک میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 34.15 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2024 کے دوران ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59 روپے ریکارڈکی گئی جو اکتوبر کے مقابلہ میں 0.16 فیصد زیادہ اور گزشتہ سا ل نومبر کے مقابلہ میں 34.15 فیصد کم ہے۔اکتوبر میں ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1832.69 روپے اور گزشتہ سال نومبر میں 2787.37 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے دوران اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1946.49 روپے ، راولپنڈی1936.81 روپے، گوجرانوالہ 1748.54 روپے، سیالکوٹ 1727.19 روپے، لاہور 1730 روپے، فیصل آباد 1724.47 روپے، سرگودھا 1729.79 روپے ، ملتان 1673.41 روپے، بہاولپور 1778.16 روپے، کراچی 2017 روپے ، حیدرآباد 1978.14 روپے،سکھر 1769 روپے ریکارڈکی گئی

Post a Comment