پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ، جیل حکام نے واضع کیا کہ عمران خان جیل کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ راولپنڈی پولیس کی کسٹڈی میں ہیں ، ملاقاتی راولپنڈی پولیس سے ملاقات کیلئے رابطہ کریں ۔
Ads
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل کی تحویل میں نہیں ہیں،بانی پی ٹی آئی راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتی افراد راولپنڈی پولیس سے رابطہ کریں،
بانی پی ٹی آئی جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاون کا حصہ قرار دیا گیا تھا، جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے