لاہور نجی کالج میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا

Admin


 نجی کالج میں سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس پی شہر بانو نقوی کے ہمراہ بچی کے والد اور چچا نے کہا کہ ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔


متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی گھر میں پھسل گئی جس سے اسکی کمر پر چوٹ آئی جس وجہ سے بیٹی آئی سی یو میں گئی

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو اپنی بیٹی کی میڈیکل رپورٹس مہیا کر دی ہیں، بیٹی کے حوالے سے احتجاج کی ویڈیو دیکھ کر انتہائی تعجب ہوا، جن کی بیٹیاں ہیں وہ اس درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔


اس موقع پر اے ایس پی ڈیفنس شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کسی قسم کی غلط خبر پر کسی کے گھر والوں کو ذہنی اذیت میں نہ ڈالیں۔ اگر ایسا سانحہ کسی بیٹی بہن کیساتھ ہو تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ ضرور درج کرتی

2 comments

  1. Anonymous
    ایک والد کا اپنی بیٹی کے متعلق ایسا بیان سمجھ سے بالاتر ہے اور اسکی دو وجوہات ہیں ۔ ایک یہ کہ یا تو یہ شخص اس کا باپ سرے سے ہے ہی نہیں بلکہ ایک ڈمی ہے اور اسے لڑکی کا والد بنا کر پیش کیا گیا ہے اور اگر یہ اسکا حقیقی باپ ہے تو پھر ایسا بیان اس سے کسی دباؤ میں لا کر دلوایا گیا ہے .
  2. Anonymous
    کیونکہ اسی واقعہ پر ایک سوال ” کہ سر اگر اسکی جگہ آپ کی بیٹی ہوتی کیا کرتے “ جواب تھا کہ ” میری بیٹی اتنی سستی نہیں۔“