پی ٹی آئی کے لیے بڑی خوشخبری تمام کیس ختم عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا

Admin


 توشہ خانہ ٹو کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظورکرلی ،عدالت کا بشریٰ بی بی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم ۔


جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہائی کے احکامات جاری کردیئے ،بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم۔


توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بھی تحائف اپنے ساتھ گھر لے گیا ، سب نے اسےکہا تو کہتا ہے رولزکے مطابق لئے ، اُسے کہا گیا کہ رولز اپنی جگہ لیکن تمہارا قد کاٹھ بھی ہے۔


فاضل جج نے کہا اگر آپ کو یا ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب کو موقع ملے تو آذربائیجان جاکر دیکھیں، آذربائیجان میں ایک ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں،


دنیاکے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ وہاں پر رکھتے ہیں ان کی تصاویر کے ساتھ، یاسر عرفات کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ماڈل کا تحفہ بھی وہاں موجود ہے، وہاں جانا ہوا تو ہم بھی ڈھونڈتے رہے، مجھے وہاں پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نظر آئی، بدقسمتی سے کسی اور کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی

Post a Comment