سولر پینل کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی ماہرین نے خبردار کر دیا

Admin

 


سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے ایک طویل عرصے کے بعد مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی حجم میں کمی کے باعث قیمتیں یا تو مستحکم ہو سکتی ہیں یا آنے والے مہینوں میں بڑھ سکتی ہیں

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں سولر ماڈیول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی سے درآمدات میں اضافہ ہواکیونکہ خریدار قابل تجدید توانائی کی طرف مائل ہوا

 ستمبر 2024 میں پاکستان کی سولر پینل کی درآمدات 1,010MW تک گر گئیں، جو کہ اپریل میں ریکارڈ کی گئی 2,762MW کی درآمدات سے 63 فیصد کم ہے۔ تاحال گراوٹ جاری ہے، اگست میں درآمدات 1,121 میگاواٹ ہیں، جو مسلسل نیچے کی طرف ہے۔


 درآمدات میں زبردست کمی کی بڑی وجہ شپمنٹ میں تاخیر اور دیگر لاجسٹک چیلنجز ہیں۔ جس میں سولر پینلز کا موجودہ ذخیرہ بنیادی طور پر پچھلے مہینوں سے بچا ہوا ہے

Post a Comment