بڑا فیصلہ آ گیا رکشوں پر پابندی عائد

Admin

 


 سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ سندھ اسمبلی ایم کیو ایم شیخ عبداللّٰہ نے ایوان میں سوال کیا کہ ہزاروں چنگچی رکشہ گھومتے ہیں، ان کو بھی رجسٹرڈ کیا جائےگا؟


اس پر شرجیل میمن نے کہا کہ رکشہ والوں کی ایسوسی ایشن نے کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پوری کوشش کر رہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل ہوں، بس اڈے بھی ہم نے شہر سے باہر شفٹ کیے ہیں۔


رکنِ اسمبلی ایم کیو ایم فوزیہ حمید نے ایوان میں سوال کیا کہ محکمہ ایکسائز نے منشیات کو ختم کرنے کے لیے کیا اقدام کیے ہیں؟


شرجیل میمن نے جواب دیا کہ ایئر پورٹ اور بارڈر پر دوسری فورسز ہوتی ہیں، اسمبلی نے اس پر قانون بھی پاس کیا ہے، ہمارے پاس 10 نوٹیفائیڈ چیک پوسٹس ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اب ہم چیک پوسٹوں سے آگے جا رہے ہیں، منشیات کے خلاف اعلانِ جنگ اور اعلانِ جہاد ہے، ایسا نہ ہو آپ کے اور ہمارے بچے منشیات کی لت میں لگ جائیں

Post a Comment