پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیر اعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
شاہ فرمان نے استفیٰ دینے کے بعد بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سینئر مشیر بنایا۔ عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کا حصہ بن کر اچھا محسوس نہیں کر رہا ہوں کیونکہ اس عہدے کی وجہ سے میری ذمہ داریوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں حکومت کی کارکردگی، میرٹ کی خلاف ورزی یا بدعنوانی کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ہو گی تو وزیر اعلیٰ کی مدد کروں گا