ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر کویت کا ویزے کھولنے کا اعلان

Admin


 کویت کی کابینہ کی جانب سے کویت اور ایتھوپیا کے درمیان گھریلو خادماؤں کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منظوری کے بعد عنقریب ایتھوپین خادماؤں کے لیے ویزوں کو کھول دیا جائے گا۔

ریکروٹمنٹ ادارے کے سربراہ منیر العصیمی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کویت میں گھریلو خادماؤں کی طلب ایتھوپیا سے پوری کی جارہی ہے۔


کویت کے تمام ریکروٹمنٹ ادارے ایتھوپیا سے گھریلو خادماؤں کے لیے تیار ہیں اور وہاں کے مقامی اداروں کے ساتھ معاہدے کرلئے گئے ہیں۔

ریکروٹمنٹ ادارے کے سربراہ منیر العصیمی نے بتایا کہ ایتھوپیا سے گھریلو خادمہ کے لیے ویزہ جاری کروانے کی فیس 575 دینار ہے۔


گھریلو خادمہ کو ویزا جاری کرنے سے پہلے اس کی خاص تربیت کی جائے گی اور کویتی معاشرے کے لیے اسے تیار کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ ایتھوپین ملازمہ کو ماہانہ ایک سو دینار تنخواہ کے طور پر ادا کئے جائیں گے جبکہ سابقہ تجربہ رکھنے والی خادمہ کے لیے 110 دینار مقرر کئے گئے ہیں۔

Post a Comment