نجی سکول کے چوکیدار کی چوتھی جماعت کی طالبہ سے زیادتی

Admin


 صوابی میں نجی سکول کے چوکیدار کی جانب سے مبینہ طور پر چوتھی جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے،متاثرہ بچی کے بیان کے مطابق چوکیدار نے صفائی کے بہانے اسے سکول کے کمرے کے اندر بلایا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے چوکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق صوابی کے تھانہ کالوخان کی حدود میں واقع ادینہ کے علاقے میں نجی سکول کے چوکیدار نے ایک نوعمر طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس کے مطابق چوکیدار کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی عمر 12 سال ہے اور وہ چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ہے۔پولیس نے متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں نجی سکول کے چوکیدار کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

Post a Comment