گیس ایک مرتبہ پھرمہنگی ،عوام کے لیے بری خبرآگئی

Admin

 


سوئی ناردرن نے گیس کی قیمتوں میں 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کروا دی۔


سوئی ناردرن نے درخواست میں کہا ہے کہ سوئی ناردرن کو رواں مالی سال کی ضروریات میں20ارب 58کروڑ 20لاکھ روپے کی کمی کا سامنا ہے،مالی ضروریات میں 48 کروڑ 90لاکھ روپے ایل پی جی ایئرمکس پر وجیکٹ کے بھی شامل ہیں۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کو گھریلو صارفین کو رواں مالی سال کے دوران آر ایل این جی پر منتقلی کی لاگت163ارب 5کروڑ 80لاکھ روپے لاگت کی مد میں ادا کرنے ہوں گے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی لاگت کو ایچ ایس ایف او اور خام تیل کے نرخوں سے جوڑا گیا ہے۔


سوئی ناردرن گیس نے ہر درجے کے صارفین کےلیے یکم جولائی 2024ء سے آر ایل این جی سپلائی لاگت بڑھا کر 1711.73روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

Post a Comment