پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے
حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
ایکسپریس نیوز کے مطابق مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ اور پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہز پہنچ گئے۔
سنیٹ کا اجلاس چار مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 8 بجے ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس تین مرتبہ کی تاخیر کے بعد ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت میں آج آئینی ترامیم پیش کر کے منظور کروانے کی کوشش کرے گی