عمران خان کا اڈیالہ جیل سے فواد چوہدری کو بڑا پیغام

Admin

 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم کے اہم ارکان بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے درمیان اختلافات کو ختم کراتے ہوئے دونوں میں صلح کروا دی

ذرائع کے مطابق اس صلح کے بعد فیصل چودھری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے،جنہیں کچھ سن قبل اس گروپ سے نکال دیا گیا تھا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پیشی کے دوران عدالت کے کمرے میں عمران خان اور فیصل چودھری کے درمیان طویل گفتگو ہوئی اور دونوں گلے ملتے رہے۔


عمران خان نے اس موقع پر فیصل چودھری کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی پالیسی کے مطابق آگے بڑھیں۔بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کے ذریعے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو بھی پیغام بھیجا،جس میں ہدایت جاری کی گئی کہ وہ پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف بیانات دینے سے گریز کریں۔


اس سے قبل ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو درخواست کی تھی کہ وہ فیصل چودھری کو لیگل ٹیم سے نکالنے کے احکامات دیں۔عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو معاملات کو سنبھالنے اور اختلافات دور کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے قانونی مشیر بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔


واضح رہے کہ کچھ دن سے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور لیگل ٹیم کے اہم رکن فیصل چودھری کے درمیان تلخی ہوئی تھی،جسے عمران خان نے ختم کرا دیا ہے۔


عمران خان نے فیصل چودھری کو پارٹی کے ساتھ چلنے کی تاکید کی اور انہیں اپنے پیغام کے ذریعے پارٹی کے نظم و ضبط پر عمل کرنے کا پیغام بھی دیا

Post a Comment