پی ٹی اے نے نئے موبائل فون خریدنے والے شہریوں کو خبردار کر دیا

Admin

 


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نئے موبائل فون خریدنے والے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ پی ٹی اے نے انسٹاگرام پر صارفین کو وارننگ جاری کرتے ہوئے موبائل فون خریدتے وقت محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے


پی ٹی اے نے کہا کہ ہمیشہ قابل اعتماد ذرائع سے موبائل خریدیں اور یقینی بنائیں کہ فون وارنٹی کے تحت ہے۔پیغام میں کہا گیا کہ نیا موبائل خریدتے وقت باکس پر موجود پی ٹی اے سٹیمپ کو بھی چیک کریں اور آفیشل ویب سائٹ پر اپنے فون کی تصدیق کریں۔


پی ٹی اے نے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے 8484 پر ٹیکسٹ میسج بھیجنے کو بھی کہا

Post a Comment