پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر ٹارچر کیا گیا، سخت اذیت کے باوجود بانی پی ٹی آئی ثابت قدم ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا مزید کہناتھا کہ 5دن تک بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی بند رکھی گئی،بانی پی ٹی آئی کو 10دن تک سیل سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا