آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ شہریوں کا اظہار تشویش

Admin

 


کوئٹہ میں دو ہفتوں کے دوران آٹے کی فی کلو قیمتوں میں چار روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 80 روپے کے اضافے کے بعد 1880 روپے کا ہوگیا۔کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل ہی 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 مقررکی تھی

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی بین الاصوبائی آمد ورفت پر پابندی کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ملور ملز مالکان نے پچھلے ایک ہفتہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا جو دو ہفتے قبل 1800 روپے کا تھا وہ اب 80 روپے کے اضافے کے بعد 1880 روپے کا ہوگیا۔


کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل اشیا خرد و نوش کی قیمتیں مقرر کیں تھیں، انتظامیہ کی جانب سے جاری اس ریٹ لسٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 مقرر کی گئی ہے

Post a Comment