توشہ خانہ ٹوکیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرا دیئےگئے، بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار کچھ دیر میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کے معاملے پر وکلا خالد یوسف اور رائے سلمان امجد عدالت میں موجود ہیں، وکلا، ضامن اور گواہان سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں موجود ہیں۔
بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرا دیئے گئے، بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار کچھ دیر بعد جاری کی جائے گی، بشریٰ بی بی کاضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے دیا