ترمیم کیلئے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس بارے میں مولانا فضل الرحمان سے مل کر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
تحریک انصاف کے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہوگئی، ملاقات تقریبا سوا گھنٹہ تک کانفرنس روم میں جاری رہی، جس کے بعد ملاقات کے لیے آیا وفد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگیا ۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے مشاورت بھی ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے ترمیم کیلئے منظوری دی ہے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بارے مولانا فضل الرحمان سے مل کر میڈیا کو آگاہ کریں گے