بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ختم ہو گئی بیرسٹر گوہر کا بیان آگیا بڑی خبر آ گئی

Admin

 


ترمیم کیلئے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس بارے میں مولانا فضل الرحمان سے مل کر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

  تحریک انصاف کے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہوگئی، ملاقات تقریبا سوا گھنٹہ تک کانفرنس روم میں جاری رہی، جس کے بعد ملاقات کے لیے آیا وفد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگیا ۔ 

 بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے مشاورت بھی ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے ترمیم کیلئے منظوری دی ہے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بارے مولانا فضل الرحمان سے مل کر میڈیا کو آگاہ کریں گے

Post a Comment