سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستانی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا ایک ویڈیو کلپ کافی گردش کررہا ہے، جس میں انہیں واشنگٹن میں صحافیوں کے سخت سوالات کے جوابات دیکھا جاسکتا ہے، ایک صحافی نے ایسا سوال کیا کہ وزیرخزانہ تسلی بخش جواب نہ دے پائے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی کڑی تنقید کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امریکی صحافی نے پاکستانی وزیرخزانہ سے سخت سوال کیا کہ جب آپ واشنگٹن پیسے مانگنے آتے ہیں، اتنے مہنگے ہوٹلوں اور بڑے وفود کے ساتھ آ کر بھیک کیسے مانگ لیتے ہیں؟وزیر خزانہ صاحب ارشد شریف کو شہید ہوۓ دو سال ہوگئے اور آج تک اُسے انصاف نہیں ملا آپ کسی ملک سے ترقی کی توقع کیسے کر سکتے ہیں جہاں انصاف اور امن ہی نہ ہو؟
آپ کا ہمسائیہ افغانستان پچھلے تین سالوں میں آپ سے بہت آگے نکل چکا ہے؟
امریکی صحافی نے بتایا کہ گزشتہ 2 سال میں انہوں نے دیکھا کہ افغانستان کی اکانومی، کرنسی پاکستان سے قدرے بہتر ہے، وہاں پر ڈالر ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے، آپ کیسے خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ پیسے مانگنے آتے ہیں؟
جواب دیتے پاکستانی وزیرخزانہ نے صحافی کوکہا کہ وہ آپ کے سوال سے بالکل بھی متفق نہیں ہیں، یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ پاکستان سے افغانستان کی معیشت بہتر ہے، آپ افغانستان کے وزیرخزانہ کو بلا کر اُن کی معیشت کے بارے پوچھ لیں