عمران خان جیل میں کس حال میں؟ طبیعت کیسی؟ بیرسٹر گوہر نے سب بتا دیا

Admin

 



چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج 3 تاریخ کے بعد خان صاحب سے اڈیالہ جیل میں 45 منٹ کی ملاقات ہوئی ،الحمدللہ خان صاحب صحت مند ہیں،زندگی میں پہلے مرتبہ انہوں نے اپنے سیل کی حالت بتائی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخواہ ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے زندگی میں پہلے مرتبہ اپنے سیل کی حالت بتائی،انہوں نے بتایا 5 دن تک ان کے سیل میں بجلی نہیں تھی،دو ہفتے سے انہوں نے کوئی ورزش نہیں کی،ان کو صرف اڑھائی گھنٹے کے لیے جیل سے باہر آنے دیا جاتا ہے، انہوں نے کہا قوم کی خود مختاری پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔


بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر آیا تھا جس نے خان صاحب کا معائنہ کیا،ہم مطالبہ کرتے ہیں ان کو وہ تمام سہولیات دی جائیں جن کے وہ حقدار ہیں،خان صاحب نے ذکر کیا کہ 2 ہفتوں سے ان کے پاس کوئی ٹی وی نہیں ،آئینی ترامیم کے حوالے سے ان کے علم میں کچھ نہیں تھا،انہوں نے اپنی بہنوں کی گرفتاری کی پرزور مذمت کی۔


انہوں نے کہا ترامیم کے حوالے سے صورتحال سے ہم نے خان صاحب کو آگاہ کیا،خان صاحب نے مولانا صاحب کے ساتھ گفت و شنید کو مثبت انداز میں لیا،خان صاحب نے مولانا کی تعریف کی کہ وہ ہر صورت ساتھ کھڑے رہیں گے۔


چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ ہمیں امید تھی کہ ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات ہوگی لیکن آدھی ملاقات کے بعد ہمیں اٹھا دیا گیا،خان صاحب نے چار نام دئیے کہ ان کو مزید مشاورت کے لیے بھیجا جائے،کوشش ہوگی کہ سوموار کے روز خان صاحب سے دوبارہ ملاقات ہو

Post a Comment