انگلینڈ جانے کالالچ ماموں نے سگی بھانجی سے نکاح کرلیا

Admin

 


نواحی گاؤں سیری مجواڑ کے رہائشی نے انگلینڈ جانے کی غرض سے سگی بھانجی نے نکاح کر لیا تفصیلات کے مطابق مسمی ظہور ولد محمد حسین قوم بھٹی ساکن مجواڑ سیری نے تقریبا تین سال قبل 2اپریل 2021 کو اپنی سگی بھانجی مسماۃ سدرہ بنت اخلاق رحمن جسکی شہریت برطانیہ کی ہے سے نکاح کر لیا

معلوم ہوا کہ بعد ازاں انکے ہاں ایک بچے کی ولادت بھی ہوئی ہے جسکی تاریخ پیدائش ریکارڈ کے مطابق 23فروری 2022 درج کرائی گئی ہے لیکن ایک ویڈیو پیغام میں مسماۃ سدرہ اپنی شادی اور بچے کی پیدائش کی تاریخیں غلط بتا رہی ہے


مسماۃ سدرہ کے مطابق ظہور احمد نے مجھے پاکستان بلایا اور کہا کہ بیرون ملک جانے کے لیے ویزا پراسیس کے لیے آپ کا پاکستان ہونا ضروری ہے اور مجھے لالچ دیا کہ بیرون ملک پہنچنے کے بعد آپ کو گاڑی گھر لے کر دوں گااوراس نکاح کی کوئی حثییت بھی نہیں ہو گی


لیکن بعد ازاں اس نے لالچ دے کر مجھے پھنسا کر مجھ سے ازداجی تعلقات قائم کر لیے جسکے نتیجے میں ہمارے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی پھر کچھ عرصہ بعد اس نے رابطہ ختم کر کے ایک نئی شادی کر لی اور جو بچہ ہے اس کا خرچا بھی نہیں دے رہاجبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پہلے پہل اس کیس کو دبا دیا گیا لیکن جب یہ کیس منظر عام پر آیا تو مقامی علماکرام مولانا اور مفتی حضرات نے محمد ظہور کو دائرہ اسلام سے خارج کر دیا اور کہا کہ محمد ظہور سے غیر شرعی کام ہوا ہے اس سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے دوبارہ کلمہ پڑھنا ہو گا بعد ازاں محمد ظہورکلمہ پڑھ کر دوبارہ دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا

علاقے کے معززین اور علما کرام نے کہا کہ محمد ظہور سے ایک غیر شرعی کام سرزد ہوا تھا لیکن اب وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکا ہے اپنی بقیہ زندگی جہاں چائے رہ کر گزار سکتا ہے لیکن اگر اس سے کسی نے نقصان پہنچائے تو اسکے ذمہ دار علما یا مقامی معززین نہ ہوں گے لیکن جن مولانا اور جن گواہاں کے روبرو ظہور احمد نے اپنی سگی بھانجی سے نکاح کیا انکو کھلی چھوٹ دے دی گئی


یا اس پرعلما کرام سمیت مقامی معززین نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی جبکہ جو بچہ اس دنوں کے غیر شرعی نکاح کے باعث پیدا ہوا اسکی کفالت کون کرے گااس پر بھی مقامی جرگے نے چپ سادھ لی اور مسماة سدرہ کے متعلق بھی کوئی رائے نہیں دی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مقامی لوگوں کی مداخلت سے محمد ظہور اور مسماۃ سدرہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے اور محمد ظہور گزشتہ دو ہفتوں سے روپوش ہے جبکہ مسماۃ سدرہ انگلینڈ میں موجود ہے

Post a Comment