بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کی بجائے وکلا کی ملاقات جیل میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے تین وکلا کی جیل ملاقات آج تین بجے کرائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی کو جیل سے عدالت لانے کا حکم ہی وکلاء ملاقات کے لیے تھا۔ حل یہ نکالا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات جیل میں ہی کرا دی جائے۔ ملاقات کرانے سے متعلق فریقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی سے 3 بجے جیل ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میری درخواست پر بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا حکم دیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ حکومت پہلے ملاقات کے لیئے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے