پنشن سے متعلق سرکاری ملازمین کے لئے نیا قانون بن گیا

Admin

 


گورنر سندھ کے دستخط کے بعد سندھ سول سروینٹ ترمیمی بل 2024 قانون کا حصہ بن گیا۔ ترمیمی بل یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

ترمیمی مسودہ کے تحت سندھ سول سرونٹس ایکٹ کےسیکشن13اور20میں ترامیم کی گئی تھیں۔ نئے قانون کے مطابق یکم جولائی 2024سے بھرتی ہونےوالے سرکاری ملازمین کو نئے قانون کے تحت پنشن گریجویٹی ملے گی۔ ہر سرکاری ملازم 20سال کی سروس پر ریٹائرمنٹ اور پنشن فوائد لے سکے گا۔


قواعد کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازم کو ریٹائر کیاجاسکے گا۔ نئے ترمیمی قانون کے اطلاق کے بعد سے سرکاری ملازمین کنٹری بیوٹری پنشن فوائد لیں گے۔


یکم جولائی 2024سے قبل بھرتی ہونےوالے ملازمین مروجہ قواعد کے تحت پنشن کے حقدار ہوں گے۔ انتقال کی صورت میں ملازم کی فیملی کو پنشن نئے قانون کے تحت ملے گی ۔


نئے قانون سے حکومت کے مالی اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سندھ سول سرونٹس ترمیمی قانون کے نفاذ سے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم لاگو ہوگی۔ حکومت و ملازمین اپنا شیئر ہر ماہ پنشن فنڈ میں جمع کرائیں گے

Post a Comment