ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

Admin

 


بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائئمنٹ نے بیرون ملک ملازمت کے معاہدے کو پروٹیکٹوریٹ آف امیگریشن پی ای کے دفتر سے محفوظ کروانا لازمی قرار دے دیا۔


محکمہ نے او پی ایف، رجسٹریشن، لائف انشورنس اور او ای سی فیس وصول کرنے اور مطلوبہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد درخواست گزار کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر اسٹیمپ لگایا گیا ہے،وہ لوگ جو اپنے ویزا کو محفوظ رکھتے ہیں وہ درج ذیل فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔


1۔ مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔


2۔ بیرون ملک ملازمت کے دوران تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔


اگر آجر ایف ایس اے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ملازمت والے ملک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی، پاک- ایمبیسی سے قانونی مدد لی جا سکتی ہے۔


خاندان کو درپیش مسائل کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔


اکتوبر 2024 میں پروٹیکٹر فیس


فیس کے دو مختلف ڈھانچے ہیں، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے ذریعے امیگرنٹ کی فیس اور ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کے ذریعے امیگرنٹ کی فیس۔


اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والے درخواست دہندگان کی کل پروٹیکٹر فیس 22,200 روپے ہے تاہم مقدمات کی کارروائی کے لیے اضافی 6000 روپے جمع کیے جائیں گے۔


تاہم بیرون ممالک میں براہ راست ملازمت حاصل کرنے والوں کی کل پروٹیکٹر فیس 9,200 روپے ہے،اس میں او پی ایف فنڈ کی مد میں 4,000 روپے، 2,500 انشورنس پریمیم، 2,500 روپے رجسٹریشن فیس اور 200 او ای سی فیس شامل ہے

Post a Comment