سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی پی ٹی آئی رہنماؤں کے کہنے پر ہی لگائی گئی تھی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’ملاقات انہوں (پی ٹی آئی قیادت) نے کرنی ہی نہیوں تھی، کیونکہ یہ جو بین لگایا گیا تھا گورنمنٹ سے یہ پی ٹی آئی کے کہنے پر لگا تھا کہ ہمیں ملاقات کیلئے اجازت نہ دلواؤ، وہ ہم سے پھر کہتا ہے باہر نکلو تو ہمارے لئے مشکل ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے 62 امریکی سینیٹرز کا خط منگوا کر عمران خان اور اسٹبلشمنٹ میں مزید دوریاں پیدا کردی ہیں، اب یہ فائدے خود لیں گے، انہوں نے عمران خان اور ان کی سیاست کو جہنم کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔
بشریٰ بی بی رہائی کس ڈیل کے تحت ہوئی؟ اس سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل کے تحت نہیں ہوئی تو بنی گالہ میں ہفتوں سے رنگ و روغن کیسے ہورہا ہے؟ وہاں درخت لگ گئے صاف صفائی ہوگئی۔تاہم، فیصل واوڈا نے ڈیل کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان رہا نہیں ہو رہے، انہیں مزید آگ میں دھکیل دیا گیا ہے، کسے پتا کہ ان کے خلاف کون سے کیسز اندر پڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید نو مئی اور ارشد شریف کے قتل سمیت کئی چیزیں عمران خان کے سر ڈال رہے ہیں، لیکن ملے گا اس سے انہیں بھی کچھ نہیں کیونکہ فیض حمید کو سزا بھی ہوگی اور کورٹ مارشل بھی ہوگا۔ سوچیں عمران کان کا وزیر مراد سعید ارشد شریف قتل کیس میں کیوں غائب ہے، کیوں اس کی دوسال میں ایک جھلک بھہی سامنے نہیں آئی