تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا جانیئے کب سے کب تک ہونگی

Admin

 


ایس سی او کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔


شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14، 15 اور 16 اکتوبر کو دونوں شہروں کے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔


ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس تعطیل کی منظوری دی ہے تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس دوران جڑواں شہروں میں خصوصی سکیورٹی اور انتظامات کیے جائیں گے۔

Post a Comment