وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا

Admin

 


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے ،عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے، عدالت نے علی امین گنڈا کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا مگر وہ آج عدالت پیش نہ ہوئے، علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں،علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے، اس دوران علی امین گنڈاپور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا،عدالت نے 23 اکتوبر تک پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

Post a Comment