اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج تین بجے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، عدالت نے عمران خان کو آج سہ پہر تین بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ آپ سیکیورٹی انتظامات کریں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں ۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے ، جس سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے نہیں لائیں گے اس سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں گے ۔