عدالت نے عمران خان کو آج دوپہر تین بجے تک پیش کرنے کا حکم دے دیا

Admin

 


اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج تین بجے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، عدالت نے عمران خان کو آج سہ پہر تین بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ آپ سیکیورٹی انتظامات کریں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں ۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے ، جس سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے نہیں لائیں گے اس سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں گے ۔

Post a Comment