جے یو آئی نے ساتھ چلنے کے لیے پی ٹی آئی سے کیا مانگا

Admin

 


جے یو آئی نے ساتھ چلنے کے لیے پی ٹی آئی سے کئی سوالات کے جواب مانگ لیے، جے یو آئی نے پی ٹی آئی قیادت سے بے اختیار اور قوت فیصلہ نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔


سوال کیا ہے کہ طویل کوششوں سےآئینی ترمیم کے مسودہ سے متنازعہ ترامیم نکل جانے کے بعد پی ٹی آئی نے الگ راستہ کیوں چنا؟ بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد فیصلے کا اختیار کس کے پاس ہے تاکہ آئندہ اس سے بات کی جائے۔


ذرائع کے مطابق جے یو آئی کا شکوہ ہے کہ چیف جسٹس کی تقرری کے معاملہ پر جے یو آئی کا ساتھ دینےکےبجائے سولو فلائٹ کیوں لی، پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کے باوجود جسٹس منصور کو ووٹ نہ دیکر بالواسطہ طور پر حکومت کا ساتھ دیا، اگر پی ٹی آئی جے یو آئی کا ساتھ دیتی تو حکومت کے بجائے چیف جسٹس حکومت کی مرضی کا نہ ہوتا

Post a Comment