پی ٹی آئی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، تحریک انصاف کے پانچ افراد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، حامد رضا اور بیرسٹر علی ظفر کل صبح اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی وفد بانی پی ٹی آئی سے آئینی ترامیم پر مشاورت کرے گا۔
عمران خان سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی اپنا ڈرافٹ مرتب کرے گی، 5 رکنی وفد بانی پی ٹی آئی کو ابھی تک ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کرے گا