ڈیپوٹیشن مدت مکمل کرنیوالے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی،اے جی پی آر نے ہدایت دے دی۔
سرکاری ملازمین کےڈیپوٹیشن سےمتعلق ہدایات پرعدم عملدرامد پر محکمہ انتظامی امور خیبرپختونخوا ریگولیٹری ونگ نے مختلف صوبائی محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ وفاقی انتظامی ڈویژن نے ڈیپوٹیشن مدت مکمل ہونے کے باوجود تنخواہ وصولی کا نوٹس لیا ہے۔
اے جی پی آر نے تمام ڈیپوٹیشن مدت مکمل کرنیوالے ملازمین کی تنخواہ روکنے کی ہدایت کردی، ڈیپوٹیشن سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد میں غیرضروری تاخیرکی جارہی ہے۔
مراسلے میں کہنا تھا کہ ڈیپوٹیشن مدت کی تکمیل کےاگلے روز سرکاری ملازم خود بخود فرائض سے سبکدوش ہو جائے گا، ڈیپوٹیشن مدت کی تکمیل کے اگلے ہی روزسرکاری ملازم کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کر دی جائے گی