جسٹس یحییٰ آفریدی کو ممکنہ طور پر پاکستان کا آئندہ چیف جسٹس مقرر کیا جا سکتا ہے، رپورٹ کے مطابق جسٹس یٰحییٰ آفریدی حکومتی نظر میں چیف جسٹس کیلئے موزوں امیدوار ہونگے.
موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کےعہدے کیلئے تین سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا، اُن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس مُنیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں