کراچی کی عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن بنانے کےلیے کے الیکٹرک کی جانب سے اہم اقدام اٹھا لیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی دہائیوں کی کوششوں کے بعد کراچی کا پہلا 500 کے وی گرڈ اسٹیشن قائم کرلیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
کے الیکٹرک کو ’کینپ‘ کے ایٹمی پلانٹ سے سستی ترین بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے ہو گئی۔
کےالیکٹرک نے 500 کے وی کا KKI (کے کے آئئی) گرڈ 22 ماہ کی قلیل ترین مدت میں مکمل کر لیا ہے۔ نجی شعبے میں جانے کے کافی عرصے بعد کے کے آئی گرڈ 500کےوی کا کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا گرڈ ہے
کے کے آئی گرڈ کے ذریعے نیشنل گرڈ اور کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بجلی کی ترسیل کا کنکشن ہو گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اس حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول حکومت پاکستان، حکومت سندھ، نیپرا اور دیگر کے درمیان تعاون کو سراہا۔
مونس علوی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، کے الیکٹرک اور کراچی کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ ہے، کے-الیکٹرک کے 500 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن نے نیشنل گرڈ سے کراچی کو سستی بجلی کی ترسیل ممکن ہو گئی یہ رابطہ صنعتوں اور ملک کے جنوبی علاقوں کیلئے انرجی سیکیورٹی کو مزید تقویت پہنچائے گا