مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا بجلی کے بلوں میں نیا ٹیرف لاگو

Admin

 


حکومت نے بجلی بلوں میں رعایت ختم کردی ،غریب عوام پر پھر سے مہنگی بجلی کا عذاب پڑنے والا ہے ۔


  حکومت نے بجلی بلوں میں9 سے 29 روپے فی یونٹ تک نیا ٹیرف لاگو کردیا ،اب رواں ماہ سے نئے مہنگے ٹیرف کے تحت بل بھیجے جائیں گے،پروٹیکٹڈ صارفین کو ایک سے 50 یونٹ تک 9 روپے 93 پیسے،51 سے 100 یونٹ تک 13 روپے 64 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک 29 روپے21 پیسے فی یونٹ چارج ہوگا

 اِس کے علاوہ اب بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی بھی تبدیل کردی گئی ہے، مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی پر5 فیصد جبکہ زیادہ روز گزرنے پر10 فیصد سر چارج لگایا جائے گا۔


 شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کرے ورنہ غریب عوام بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دبتی چلی جائے گی،پہلے ہی بل کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے خودکشیوں کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جو اِس بات کا ثبوت ہیں کہ بجلی کے بڑھتے بلوں کی ادائیگی غریب طبقے کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔


 حکومت آئی پی پیز سے معاہدے ختم کر رہی تو نئے معاہدوں کے ذریعے بجلی کے ریٹ کو کم بھی کیا جائے تاکہ عوامی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوں اور ایک عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے

Post a Comment