آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 7 اعشاریہ11 فیصد تک مزید کمی کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشایہ 95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی ہے۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12 اعشاریہ47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔اوگرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12 اعشاریہ 94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کےلیے ہوگا، اوگرا نے گزشتہ ماہ (ستمبر) میں ایل این جی 1 اعشاریہ15 فیصد تک سستی کی تھی۔