عوام کیلئے خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر

Admin

 


عوام کیلئے اچھی خبر،یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔


تفصیلا ت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں نرخوں کا معمولی نیچے آنا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.5 ڈالر کم ہوئی،عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 2.5 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی،موجودہ ٹیکس ریٹس اور شرح تبادلہ کے حساب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کے نرخوں میں 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوسکتی ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے

Post a Comment