حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل پانچویں بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پٹرول 2.07روپے ، ڈیزل 3.40روپے اور مٹی کا تیل 3.57روپے فی لیٹر سستا کیا گیا، پیٹرول اب 247.03روپے فی لٹر ہوا ہے،حکومت کی جانب سے گزشتہ ڈھائی ماہ میں پٹرول 28.57روپے اور ڈیزل 37.35روپے سستا ہوچکا،اسی طرح تین روپے 40پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 249.69 روپے سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے سے کم ہو کر 154.90روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرول بنیادی طور پر نجی نقل و حمل، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے، ایندھن کی کم ہوتی قیمتوں سے درمیانے اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ میں نمایاں طور پر ریلیف ملتا ہے۔ پٹرول کی قیمت اگر اسی طرح کم ہوتی رہی اور عوام کو ریلیف ملتا رہا تو آہستہ آہستہ پٹرول کی فی لٹر قیمت انتہائی کم ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سےوزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے،حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ 15 ستمبر کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا، اس سے قبل 31اگست کو وفاقی حکومت نے پیٹرول 1.86 روپے اور ڈیزل 3.32 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی،گزشتہ ڈھائی ماہ میں پٹرول 28.57روپے اور ڈیزل 37.35روپے سستا ہوچکاہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پھل پنجاب کے عوام کو مل گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مسافروں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے، کرایوں میں 20 سے 190 روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے، صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور سے کراچی کا کرایہ 190 روپے، لاہور سے پشاور کا کرایہ 50 روپے، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 20 روپے کم کردیا گیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوتے ہی کرایوں میں کمی کی گئی ہے، تمام بس اڈوں پر نئے کرایے نامے آویزاں کر دیئے گئے ہیں، مسلسل پانچویں مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔
قومی معیشت کا ہر شعبہ ایندھن پر انحصار کرتا ہے جس کی وجہ سے ایندھن کی قیمت میں اضافہ باقی تمام ضروریاتِ زندگی کو بھی متاثر کرتا ہے، ملکی معیشت کا ایندھن پیٹرولیم مصنوعات ہوتی ہیں، اس کے مہنگا ہونے سے ہر شے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر مہنگی ہوجاتی ہے،جب تک ملک کی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوتا، روپے کی قدر مضبوط نہیں ہوتی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ نہیں ہوتا تب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تمام مسائل کا واحد حل ملک میں انڈسٹریلائزیشن، روزگار کے مواقع اور رقم کو مستحکم کرنا ہے۔
حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جس کی وجہ سے پنجاب مزید ترقی کر رہا ہے، شہباز شریف کی کوششوں ہی کا نتیجہ ہے کہ صوبہ پنجاب کی عوام دیگر صوبوں سے زیادہ خوشحال ہے