بینظیرانکم سپورٹ پروگرام بڑا اعلان کردیا گیا

Admin

 


سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ آئندہ سال بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم دس ہزار پانچ سو سے بڑھا کرتیرہ ہزار پانچ سوروپے کرنے جارہےہیں ۔


بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے روبینہ خالد کاکہناتھا کہ بچوں کی نشوونما کا رک جانا ایک بڑا مسئلہ ہے ۔۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پروگرام کے تحت دو سال تک ماؤں کو نقد رقم اورغذائی اجزاء فراہم کی جائیں گی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا کہ ابھی پروگرام میں تیرانوے لاکھ لوگ رجسٹرڈ ہیں جو دوہزارپچیس تک ایک کروڑ ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کی مالی معاونت کرتاہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،ہم بہت جلدبینظیراسکل ڈولپمنٹ پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،18 ویں ترمیم کے بعد صحت کامعاملہ سندھ حکومت دیکھتی ہے

Post a Comment