عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

Admin

 


سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نےمجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سےججوں اور وکلاء کی آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کےخصوصی نمائندے مارگریٹ سیٹرتھویٹ کے پاس فوری اپیل دائر کی ہے۔


ڈوٹی اسٹریٹ چیمبرز کے مطابق یہ فوری اپیل ایڈورڈ فٹزجیرالڈ کے سی، تاتیانا ایٹ ویل اور جینیفر رابنسن کی طرف سے دائر کی گئی ، جنہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خاندان نے ان کی جانب سے اقوام متحدہ میں وکالت کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین میں مجوزہ 26ویں ترمیم اور اس سے عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی، اور پاکستان کے عوام بشمول عمران خان اور ان کے حامیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو لاحق سنگین خطرات سے متعلق تشویش ہے۔

آئین میں مجوزہ ترامیم حکومت اس ہفتے منظور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈوٹی اسٹریٹ چیمبرز بیرسٹرز کا ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ مجموعہ ہےجس کا مقصد انصاف تک رسائی کو بہتر بنانا اور قانون کے ذریعے انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کو فروغ دینا ہے۔

Post a Comment