وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر مختلف پرائیویٹ سکولوں نے کل چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کےلئے4000 پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس تعینات رہے گی۔سی پی او کا کہنا ہے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت یافتہ دستے تعینات کئے جائیں گے۔امن و امان میں خلل، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قانون شکنوں کی شناخت کی جائے گی۔امن و امان میں خلل یا سرکاری و نجی املاک کو نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،والدین سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی اقدام کا حصہ نہ بننے دیں۔