پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے پندرہ روز (16 تا 31 اکتوبر) کے لیے اضافے کا امکان ہے، باخبر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5.50 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کے لیے ہوگا۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ تقریباً دو ہفتوں کے دوارن پیٹرول کی قیمت میں اوسطاً 2.8 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 7 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ شرح تبادلہ اور ٹیکس کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرول 5.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کے نرخ اضافے کے بعد 80.5 ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 87.5 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں