وفاقی و صوبائی حکومت کا بجلی کے بلوں میں ریلیف ختم ،صارفین پر 9روپے سے لیکر 29روپے فی یونٹ کے حساب سے نیا ٹیرف لاگو کردیاگیا، 14 روپے فی یونٹ پر عارضی ریلیف بھی ختم ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ختم کر دیا گیا،رواں ماہ سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف نہیں ملے گا،وفاقی حکومت نئے مقررہ ٹیرف کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کو بلنگ کرے گی۔
پروٹیکٹڈ صارفین کو وزیراعظم نے تین ماہ کا ریلیف دیا تھا،اکتوبر کے بلنگ سائیکل میں نئے ریٹ کے مطابق بلنگ کی جائیگی، پروٹیکٹڈ صارفین کو ایک پچاس یونٹس تک نو روپے ترانوے پیسے ٹیرف لگے گا۔
اکاون سے سو یونٹس تک 13 روپے چونسٹھ روپے فی یونٹ ٹیرف لاگو کر دیا گیا،ایک سو ایک سے دو سو یونٹس تک 29 روپے اکیس پیسے فی یونٹ تک چارج ہوں گے،پنجاب حکومت کا بھی دو ماہ کی بنیاد پر ملنے والا عارضی ریلیف ختم ہو گیا۔
پنجاب حکومت نے 201 سے لیکر 500 یونٹ تک صارفین کو ریلیف دیا تھا،صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا تھا۔