ایکس پر پابندی ختم ، 50 لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کر دیا

Admin


 

برازیل کی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لگائی جانے والی پابندی ایک ماہ 10 دن بعد ختم کردی ہے ،برازیلین سپریم کورٹ کے حکم پر ایکس نے 50 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کر دیا ہے ، برازیل کی سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزاندرے موریز نے ایکس پر 30 اگست کو پابندی عائد کی تھی،جسٹس الیگزاندرے موریز نے بتایا ہے کہ ایکس کی انتظامیہ نے جرمانہ ادا کردیا ہے اس لیے اب اس کی سرگرمیاں بحال کی جاتی ہیں

 

برازیل میں ایکس پر پابندی کی ایک بنیادی وجہ یہ تھی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے غلط بیانی پر مبنی پوسٹیں ہٹانے سے انکار کردیا تھا،برازیل کی حکومت نے ایکس کی انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ 2022 کے صدارتی انتخابات پر اثر ہونے والے متعدد پروفائلز کو بند کردیں، ایکس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا، برازیلی قانون کے مطابق کسی بھی بڑے غیر ملکی میڈیا پورٹل کے لیے ملک میں نمائندے کا تقرر لازم ہے، ایکس کی انتظامیہ نے اب برازیل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔

 ایکس کو کئی ممالک میں بندش کا سامنا رہا ہے کیونکہ اُس کی انتظامیہ نے بہت سے پروفائلز کو بند کرنے یا مواد کو سینسر کرنے سے بارہا انکار کیا ہے، ایکس کے مالک ایلون مسک کسی بھی ملک کی طرف سے اپنے پورٹل پر ڈالے جانے والے دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے، پاکستان سمیت کئی ممالک میں ایکس کو مختلف وجوہ پر بندش کا سامنا رہا ہے

Post a Comment