ڈریپ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار، فلو اور الرجی کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی یہ ادویات ہرگز نہ خریدیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بخار، فلو، الرجی، امراض معدہ ،قے، متلی کی چار ادویات مضر صحت قرار دے دیں۔
ڈریپ نے ہیڈازول، وومیٹول، زونڈ سسپنشن اور ٹریٹاڈن سیرپ کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا ہے کہ پنجاب ڈرگز کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے ادویات کو مضر صحت قرار دے دیا ہے، ادویات کے سیمپلز میں ایتھیلین گلائیکول کی زائد مقدار ثابت ہوئی ہے