حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندؤ برادری کے سرکاری ملازمین کیلئے 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ہندو ملازمین کیلئے دیوالی تہوار کے موقع پر 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک سرکاری تعطیل ہوگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کل سے ہندو ملازمین کو جمرات، جمعہ اور ہفتہ چھٹی ہوگی اور اتوار کی چھٹی کو ملا کر ہندو سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے ،تعطیلات کے احکامات کا اطلاق تمام سرکاری محکموں پر ہوگا