3 طلاقیں ایک ساتھ دینا جرم قرار کتنی سزا ہوگی ؟

Admin

 


نظریاتی کونسل نے حکومت سے تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنانے کا کہا ہے۔


 رپورٹ کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا کو 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کہا گیا جبکہ شادی اخراجات 2500 روپے سے بڑھا کر 2 تولہ سونا، جہیز کی مالیت بھی 2 تولہ سونے کے برابر کرنے کی منظوری دی گئی

 اجلاس کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل نے وفاقی حکومت سے سفارش کی کہ لگاتار تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے۔ کونسل نے فیصلہ کیا کہ چونکہ اس موضوع پر ایک ڈرافٹ پہلے ہی کونسل تیار کرچکی ہے اس لیے یہ ڈرافٹ حکومت کو ارسال کیا جائے

Post a Comment