دبئی نے پاکستان کے 24 شہروں کو بلیک لسٹ کر دیا

Admin


 دوبئی نے پاکستان کے 24 شہروں کو بلیک لسٹ کر دیا‘ یہ اب ان 24شہروں کے لوگوں کو ویزے نہیں دے گا۔ان شہروں میں ایبٹ آباد‘ اٹک‘ باجوڑ‘ چکوال‘ ڈیرہ غازی خان‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ ہنگو‘ ہنزہ‘ قصور‘ خوشاب‘ کوٹلی‘ کوہاٹ‘ کرم ایجنسی‘ لاڑکانہ‘ نواب شاہ‘ مہمند ایجنسی‘ مظفر گڑھ‘ پارا چنار‘ کوئٹہ‘ ساہیوال‘ سرگودھا‘ شیخوپورہ‘ سکردو اور سکھر شامل ہیں‘ ان شہروں کو ایجنٹوں‘ ویزوں کے غلط استعمال اور جعل سازی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا گیا‘ اس طرح یو اے ای پہلا ملک بن گیا جس نے ہماے شہروں کو باقاعدہ بلیک لسٹ کر دیا ہے اور اب ان شہروں کے لوگوں کو دوبئی کا کسی بھی قسم کا ویزہ نہیں مل سکتا

Post a Comment