کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا کے آئس کے نشے میں گاڑی چلانے کی تصدیق۔ تفتیشی افسر نے امتناع منشیات مقدمہ کا حتمی چالان عدالت میں جمع کر ادیا۔ چالان کے مطابق ملزمہ نتاشانشے میں دھت ہوکر انتہائی غفلت سے گاڑی چلا رہی تھیں۔ گاڑی کی ٹکر سے عمران اور آمنہ جاں بحق۔ 2افراد زخمی ہوئے۔ گواہان کے بیانات۔ ملزمہ کے اعتراف جرم اور میڈیکل رپورٹ سے نتاشہ کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے۔ ملزمہ نتاشہ عدالتی ریمانڈ پر جیل ہے