عید میلاد النبی پر تین تین چھٹیاں
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کو عام تعطیل کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوخط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ علمائے کرام نے 11 ربیع الاول پر تعطیل کا مطالبہ کیا ہے، تعطیل سے عاشقان رسولﷺ کو مذہبی تقریبات میں شرکت میں آسانی ہوگی۔ وفاق اورصوبائی حکومت کی جانب سے تعطیل کااعلان اجتماعی احترام کی عکاسی کرے گا، امید ہےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ گیارہ ربیع الاول کی تعطیل کی تجویز پر غور کریں گے.
گورنر سندھ نے عام تعطیل کے متعلق چیئرمین پیمرا کو بھی خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کیبل آپریٹرز بارہ ربیع الاول تک عیدمیلاد النبیﷺکی تعظیم میں تفریحی موادنشر نہ کریں اور چیئرمین پیمرا اس حوالے سےمیڈیا ہاؤسز اور کیبل آپریٹرز کو پابند کرے۔
گورنر سندھ کے خط میں عام تعطیل کے حوالے سے دی گئی تجویز کو تسلیم کرتے ہوئے اگر حکومت نے 11 کو چھٹی کا اعلان کیا تو 10 اتوار ، پیر 11 اور منگل 12 ربیع الاول کی تین تین چھٹیاں ہو جائیں گی ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر 11 اور 12 ربیع الاول کی چھٹی کے اعلان کا مطالبہ کروں گا۔
انھوں نے 11 اور 12 ربیع الاول کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے کے الیکٹرک حکام کو بھی خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پیمرا کو بھی خط لکھ کرکہوں گا عید میلادالنبی ﷺ کی تعظیم میں کیبل آپریٹرزکو پابند کیا جائے۔